منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کا انٹرنیشنل مارشل آرٹس چیمپین شپ میں اعزاز

پاکستان کنگفو توا فیڈریشن (Pakistan Kungfu To'a Federation) کے زیراہتمام مورخہ 07 اکتوبر 2012 کو پانچویں انٹرنیشنل اوپن مارشل آرٹس چیمپین شپ، گورنمنٹ زمیندارا کالج گجرات، پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جس میں تاجکستان، ایران، افغانستان اور پاکستان کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس چمپین شپ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کے مدثر غزالی 73kg، محمد حسان القادری 80kg، شہزاد اقبال 65kg، ہارون اقبال 80kg، اسامہ نعیم ہاشمی 60kg، محمد طاہر 58kg، عرباض الحسن 53kg، محمد عثمان 59kg، صندیل حسین 54kg، سہیل عزیز 53kg، نعمان یوسف 58kg، اعتزاز الحسن 48kg نے HEC کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ ٹیم منیجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی لاہور، محمد اقبال مرتضی حیدر اور سپورٹس انسٹرکٹر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منیر حسین نے ٹیم کوچ کے فرائض سرانجام دیے۔

سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے منہاج یونیورسٹی کی مارشل آرٹس ٹیم نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں Below 75 kg میں مدثر غزالی نے، Below 65 kg میں اسامہ نعیم ہاشمی اور Below 60 kg میں محمد طاہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ Open Weight میں محمد حسان القادری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے پہلے دن کا باقاعدہ آغاز منہاج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے تلاوت قرآن پاک اور درود پاک سے کیا۔ دوران چیمپئن شپ تمام نمازوں کے اوقات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وقفہ کیا گیا اور منہاج یونیورسٹی کی ٹیم نے باجماعت نمازیں ادا کیں۔ چیمپین شپ کے اختتام پر اللہ تعالی کے حضور اظہار تشکر کے طور پر مقامی زیارات مقدسہ پر حاضری دی گئی جہاں تمام احباب نے محفل ذکر و نعت کا انتہائی عقیدت واحترام سے اہتمام کیا۔ محفل کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد و استحکام اور ملک پاکستان میں امن وآشتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

محمد اقبال مرتضی حیدر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس MUL)

تبصرہ

Top