کینٹ ٹاؤن لاہور : عظمت مصطفیٰ (ص) موٹر سائیکل ریلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن کی جانب سے 7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 2 بجے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ہے، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کی سرپرستی ملک احمد خان اعوان صدر تحریک منہاج القرآن کینٹ ٹاؤن، ملک صفدر ناظم کینٹ ٹاؤن لاہور نے کی۔ جبکہ محمد عمر قادری صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن اور محمد نواز قادری جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن  لاہور نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں منصور بلال، محمد عارف قادری، بصیر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ریلی آر اے بازار سے شروع ہوئی۔ نشاط کالونی، کیر کوٹ، نادر آباد، پیدیاں لوڈ، بھٹہ چوک، ڈیفنس سے ہوتی ہوئی چٹرر پنڈ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں نوجوانوں نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک افراد نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفا داری کا بھرپور پیغام دیا۔

تبصرہ

Top