لاہور : ایم ایس ایم کی عزم انقلاب کارنر میٹنگز

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی عزم انقلاب مہم کے سلسلے میں لاہور بھر میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز اقبال ٹاؤن ڈی، نشتر ٹاؤن ڈی، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، جن میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم رانا راحیل جاوید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی، صدر لاہور علی رضا نت نے خصوصی شرکت کی۔

کارنر میٹنگز میں گفتگو کے دوران قائدین نے کہا کہ پاکستان کا دشمن کوئی شخص یا جماعت نہیں، بلکہ استحصالی اور جاگیردارانہ نظام انتخاب ہے۔ اس نظام کے تحت عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلی تک نہیں پہنچتے، بلکہ صرف کرپٹ لوگ ہی گزشتہ ساٹھ سال سے پاکستان کے ایوانوں پر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر طلبہ کو تحریک پاکستان والا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی اور باطل نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا۔ ان میٹنگز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بذریعہ ویڈیو طلبہ کو سنایا گیا اور طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم 23 دسمبر کو ان شاء اللہ مینار پاکستان ہزاروں طلبہ کے قافلوں سمیت شرکت کریں گے۔

تبصرہ

Top