منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد کی دیوالی میں شرکت

13 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا اہتمام کرشنامندر راوی روڈ لاہور میں کیا گیا تھا۔ وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ممبر بورڈ سہیل احمد رضا، ایگزیکٹو پروڈیوسر چینل 92 حبیب احمد کوکب، قیصر جمال، فائز علی اور شفیق رضا قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرشنا مندر لاہور کے پنڈت کاشی رام، سیتا ملہوترا اور ڈاکٹر منوہر چاند نے وفد کا استقبال کیا۔ تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری سید زاہد بخاری، ڈپٹی سید فراز عباس، کیرٹیکر اظہر عباس کے علاوہ کثیر تعداد میں ہندو برادری کے افراد موجود تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ڈاکٹر منوہر چاند چیئرمین پاکستان ہندو کونسل نے کرشنا مندر کی جانب سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کو روایتی چادر"سروپا" پہنایا اور تمام معزز مہمانان نے سٹیج پر دیوالی کا کیک کاٹا۔ آخر میں ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے اجتماعی طور پر دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top