ایم ایس ایم لاہور : جاگو لاہور مہم کا تیسرا دن

مورخہ 21 نومبر 2012ء بروز بدھ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم کے تحت کوٹھا پنڈ، مون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر نے کی۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دوکان میں دعوت دی۔ تاجر برادری نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مہم کے اختتام پر قائدین اور کارکنان نے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد محترم کے عظیم الشان اور فقید المثال استقبال کیلئے جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔

تبصرہ

Top