گلبرگ لاہور : یوتھ لیگ کے زیراہتمام عوامی استقبال کی تیاریاں

23 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن اے لاہور کے تحت کی جانے والی عظیم الشان عوامی استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں یوسی 130 کا دورہ کیا، جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے کارنر میٹنگ جاری تھی۔ انہوں نے استقبال قائد کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن اے کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو نہایت احسن انداز سے سراہا۔

اس دورہ میں ان کے ہمراہ منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے نائب صدر عرفان احمد چیمہ بھی تھے۔ انہوں نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ مصطفوی انقلاب کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی، اور 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر نوجوانوں کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر جمع کرے گی۔ پروگرام میں حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ملکی حالات پر مبنی خصوصی خطاب ’آؤ پاکستان بچائیں‘ بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔

تبصرہ

Top