ایم ایس ایم لاہور: جاگو لاہور مہم کا پہلادن

مورخہ 19 ستمبر 2012ء سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے جاگو لاہور مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کی شروعات عزیز بھٹی ٹاؤن سے کی گئی، جس میں ایم ایس ایم کے سینکڑوں کارکنان نے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا رضی طاہر کی قیادت میں گلی گلی، محلے محلے اور چوراہوں پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے بیداریءِ شعور کا پیغام دیا۔ اس مہم میں سمیع اللہ خان نیازی ممبر سینٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم، علی رضا اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔

عوام الناس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی کی خبر سن کر مسرت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی وطن واپسی پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ننھے بچوں نے بھی نعرے لگائے ’’ہم بیٹے کس کے طاہر کے‘‘ اور مختلف گھروں پر پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔ تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر شہباز حسین بھٹی اور ناظم اسلم پرویز قادری نے ایم ایس ایم کی ٹیم کو کامیاب ریلیوں پر خصوصی مبارک باد دی۔

تبصرہ

Top