لاہور: منہاجینز اور عوامی لائرز موومنٹ کے اشتراک سے وکلاء کو پرتکلف ظہرانہ

مؤرخہ 29 نومبر 2012 دوپہر 2 بجے چیف کوآرڈینیٹر عوامی لائرز موومنٹ پاکستان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے منہاجینز کے تعاون سے وکلاء کو ایشیاء ہوٹل لکشمی چوک لاہور میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔ اس ظہرانہ میں تقریبا 85 وکلاء شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء میں علامہ سہیل احمد صدیقی، شہزاد رسول قادری، چودھری بشیر احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چودھری امتیاز احمد ایڈووکیٹ (چیئرمین وزڈم لائرز فورم)، شہزاد بھٹی ایڈووکیٹ (چیئرمین نیشنل لائرز فورم)، آصف مہر ایڈووکیٹ (سابق نائب صدرفیروزوالابار ایسوسی ایشن)، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ (صدر نیشنل لائرز فورم)، ایس ایم مرید بھٹہ ایڈووکیٹ (چیئرمین پاؤ گروپ آف لائرز)، شیخ یاسر خلیل ایڈووکیٹ (سابق نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن)، سردار غضنفر حسن ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ)، ناصر اقبال قادری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی پاکستان، عبدالرشید قریشی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے سے سوفیصد متفق ہونے اور بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس پروگرام میں ان کے شانہ بشانہ شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 23 دسمبر کے بعد ایک عبوری حکومت دیکھ رہا ہوں جو صاف ستھرے لوگوں پر مشتمل ہوگی۔ جو کڑا احتساب کرنے کے بعد نظام انتخاب کو تبدیل کرنے کے لیے شفاف الیکشن کروائے گی۔ جس کے بعد صاف ستھری، ایماندار، اہل قیادت سامنے آئے گی۔

مرکزی نائب امیر تحریک اور سرپرست منہاجینز علامہ صادق قریشی نے بھی 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی گفتگوکی۔ اس تقریب میں موجود تمام وکلاء نےشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان آنے اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ ایجنڈے پر تحریک منہاج القرآن کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

تبصرہ

Top