لاہور : سہیل احمد رضا کی متروکہ وقف املاک بورڈ کے اجلاس میں شرکت

متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کا سال 2012 و 2013 بجٹ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا جنہیں وزیر اعظم پاکستان کے بورڈ کا منبر نامزد کیا ہے۔ ممبر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس بورڈ میں سکھ، ہندو، مسیحی اور مسلم تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2012 و 2013 کا سالانہ بجٹ تفصیلی غور اور بحث کے بعد منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے اعلی افسروں اور 2 فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں نئے نامزد ممبران کو بورڈ کی طرف سے خوش آمدید بھی کہا گیا۔

تبصرہ

Top