لاہور : صدر پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا تمام رہائشیوں سمیت مینار پاکستان آنے کا اعلان

تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کینٹ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 23 دسمبر 2012ء کو پاکستان آمد کے حوالے سے حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ اس وفد میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف اور چیف کوآرڈینیٹر وی آئی پی کمیٹی عبدالحفیظ چوہدری شامل تھے۔

میزبان چیئرمین پاکستان غربا پارٹی ممتاز حسین نیازی اور ان کے جملہ احباب نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کی بھرپور حمایت کی، انہوں نے بتایا کہ پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 3500 مکمل گھروں پر مشتمل ہے، جن کے تمام رہائشی 23 دسمبر کو مینار پاکستان آئیں گے۔

پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی سے چیئرمین پاکستان غربا پارٹی وتہ خیل قبیلہ کے سردار ممتاز حسین نیازی، صدر پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی لاہور کینٹ ڈاکٹر محمد اسلم بھٹی، سیکرٹری جنرل (PCHIS) چودھری شرافت علی، چیئرمین غاری روڈ انجمن تاجران حافظ اخلاق احمد، صدر کینٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن مہر اسحاق ایڈووکیٹ، صدر اتفاق ہاؤسنگ سکیم لاہور کینٹ ڈاکٹر محمد سلیم، ڈینٹل سرجن جنرل ہسپتال ڈاکٹر کرامت علی، نواسہ علامہ شبلی نعمانی کرنل (ر) فرخ احتشام، مذہبی راہنما پیر جاوید القادری، مسیحی راہنما بوٹا مسیح اور دیگر احباب موجود تھے۔

تبصرہ

Top