لاہور : سکھ یاتریوں کی طرف سے سہیل احمد رضا کو گرونانک پیس ایوارڈ 2012

بابا گرونانک کے 544 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نیشنل انٹر ریلیجیس کونسل کے زیراہتمام لاہور میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے آئے سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار منموہن سنگھ خالصہ چیئرمین ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن تھے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کو مسلم سکھ دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر بابا گرونانک پیس ایوارڈ 2012ء دیا گیا۔

 

تبصرہ

Top