منہاج القرآن کے وفد کی ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر اور عطاء الرحمن سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے 13 دسمبر 2012ء کو سابق ٹیسٹ کرکٹر، اسٹار لیگ سپنر عبدالقادر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر عطاء الرحمن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واقع عبدالقادر کے دفتر میں ہوئی۔ وفد میں سینیئر نائب صدر منہاجینز جواد حامد اور سیکرٹری منہاجینز شہزاد رسول قادری شامل تھے۔

اس ملاقات میں جواد حامد نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر سے کرکٹ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کلب کرکٹ کی سپر ویژن کا کام بہتری چاہتا ہے اور عبدالقادر کی بطور کلب کرکٹ کوارڈینیٹر سے ملک میں کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ جواد حامد اور شہزاد رسول قادری نے کرکٹ کے حوالے سے مختلف ٹی وی پروگرامز میں عبدالقادر کے بولڈ نقطہ نظر کو بھی بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کے خیالات آج بھی ان کی نپی تلی باولنگ کی طرح ہیں، جنہیں کرکٹ حلقے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جواد حامد نے عبدالقادر کو تحریک منہاج القرآن کے وزٹ کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی بتایا۔ اس موقع پر عبدالقادر نے تحریک منہاج القرآن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری اس قوم اور پوری امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں۔ ان کی وطن واپسی سے اس ملک میں مثبت تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں۔

اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا کو اسلام کا پرامن چہرہ دکھایا ہے۔ جس پر بالخصوص مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف پراپیگنڈے میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی شیخ الاسلام کی وطن واپس کے شدت سے منتظر ہیں۔

تبصرہ

Top