منہاج القرآن ضلع قصور کے قائدین کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیساتھ نشست

تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی تمام باڈیز کے صدور اور ناظمین کی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خصوصی نشست 13 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ منہاج القرآن قصور کے ناظم رحمت انصاری، قصور کے ضلع رہنما سید محمد علی شاہ، منہاج القرآن پتوکی کے صدر ندیم مصطفائی، منہاج القرآن مصطفیٰ آباد کے صدر چوہدری سرفراز، منہاج القرآن کوٹ رادھا کشن کے ناظم حامد سعید، منہاج القرآن کھڈیاں خاص کے صدر رانا اکبر علی، منہاج القرآن الہ آباد کے صدر شیخ ظفر اقبال جنید اور ضلع قصور کے دیگر رہنماء معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ پروگرام میں ناظم پنجاب علامہ احمد نواز انجم اور مرکزی ضلع کوآرڈینیٹر قصور اشتیاق حنیف مغل نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ جس کے بعد شرکاء کو 23 دسمبر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پروگرام میں خصوصی خطاب منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک کے کارکنان کا جوش و جذبہ اور امنگیں اس تحریک اور مشن کی کامیابی کی علامت ہوتا ہے۔ الحمد اللہ آج ہمارے کارکنان میں ایسا جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس میں تبدیلی کی خوشبو آ رہی ہیں۔ ہم آپ کے ان جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ آپ اپنے سچے اور کھرے جذبات کو سلامت رکھتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان جمع ہوں، ان شاء اللہ وہاں سارے جذبات یکجا ہو کر شیخ الاسلام کو اپنے جذبہ ایمانی اور پاکستانی جذبہ کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔ شیخ الاسلام کا یہ استقبالیہ ایسا یادگار ایونٹ ہوگا، جس کو تاریخ ہمیشہ اپنے دامن میں سمو کر رکھے گی۔

پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔ جس کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پروگرام کے شرکاء سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

Top