پیدل کارواں کی مریدکے آمد

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں مریدکے پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ، ان کے پوتوں محمد طلحہ بٹ، محمد منان بٹ، محمد فیضان بٹ، محمد نور میر، محمد حسین میر، بابا محمد انور اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ بابا غلام حیدر بٹ نے مریدکے پہنچنے پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کرپٹ ظالم انتخابی نظام کے خلاف اپنی زندگی کی جمع پونجی اپنے ساتھ تین پوتوں اور دو نواسوں کی صورت میں ساتھ لایا ہوں۔ انہوں نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خوش آمدید کہیں گے۔

تبصرہ

Top