’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘ تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا آغاز

ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی استقبال کے لیے لاکھوں شرکاء پنڈال پہنچ گئے
پنڈال میں لاکھوں سبز ہلالی پرچم لہرانے لگے، اسٹیج پر ملی ترانوں کی گونج
شاہدرہ، اسٹیشن، سیکرٹریٹ سمیت تمام مین سٹرکوں پر ساونڈ سسٹم کی تنصیب
سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، مینار پاکستان کے گردو نواح میں سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخی عوامی استقبال کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا باقاعدہ آغاز 23 دسمبر 2012ء کی صبح 8 بجے ہو گیا۔ پروگرام کے پہلے حصہ کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ جس کی کارروائی جاری ہے۔ تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں شرکت کے لیے لاکھوں شرکاء پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، شیخوپورہ، قصور، پتوکی اور تمام نزدیکی شہروں سے قافلوں کی آمد کاسلسلہ اب بھی جاری ہے۔ لاکھوں لوگوں کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان کے چاروں اطراف پنڈال بنادیا ہے۔

پنڈال

مینار پاکستان کے مرکزی پنڈال میں لاکھوں شرکاء بڑے جوش و خروش سے اجتماع میں شریک ہیں۔ لاکھوں قومی پرچم پنڈال میں لہرا رہے ہیں، جو عوام اپنے ساتھ لائے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کسی بھی ایونٹ میں لاکھوں کی تعداد میں قومی پرچم لہرائے جانے کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔

مینار پاکستان پر بنائے گئے تاریخ کے سب سے بڑے اسٹیج پر معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ معزز مہمانوں کے لیے اسٹیج پر ہزاروں کرسیاں لگائیں گئی ہیں۔ جن پر الگ الگ انکلوژر موجود ہیں۔ علماء مشائخ، تاجر، سیاستدان، وکلاء، ماہرین تعلیم، بیوروکریٹ، اسکالرز، مزدور رہنماء، شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں سمیت زندگی کے ہر طبقہ فکر سے معزز مہمان تاریخی اجتماع میں شامل ہے۔

سیکیورٹی

مینارپاکستان اور اس کے گردونواح پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، متعلقہ علاقے میں سیکیورٹی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور خفیہ والوں کے اعلیٰ افسران اپنی ٹیموں کے ساتھ مینار پاکستان، پنڈال اور دیگر متعلقہ جگہوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سیکیورٹی سرچنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی رضا کار خواتین کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

کراچی سے خصوصی ٹرین کی آمد

عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے ہفتے کی رات کو کراچی سے خصوصی ٹرین لاہور پہنچی۔ جس میں آنے والے ہزاروں مرد و خواتین مینار پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ لاہور اسٹیشن پر ٹرین پہنچنے کے بعد شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ ایک جلوس کی شکل میں اسٹیشن سے پنڈال تک پہنچے۔ جنہیں پنڈال میں خوش آمدید کہا گیا۔

بچوں سمیت خواتین کی شرکت

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کے لیے آنے والے لاکھوں شرکاء میں خواتین بھی شامل ہیں، جو اپنے بچوں کے ساتھ پنڈال میں پہنچ گئی ہیں۔ خواتین کے ساتھ بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔ پنڈال میں خواتین اور بچوں میں بھی بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

لاہور کی سٹرکوں پر ساونڈ سسٹم

مینار پاکستان اور اس کے گردونواح کے علاقوںشاہدرہ، اسٹیشن، سیکرٹریٹ سمیت تمام مین سٹرکوں پر ساونڈ سسٹم لگا دئیے گئے ہیں۔ یوں یہ تمام جگہیں جلسہ گاہ بن چکی ہیں۔

سٹرکوں پر کنٹینرز

پنڈال اور مینار پاکستان میں شرکاء کی سیکیورٹی کے پیش نظر یادگار چوک اور مینار پاکستان کیطرف آنے والی تمام ٹریفک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ ان جگہوں سے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ہر قسم کی ٹریفک کے لیے الگ پلان بنایا گیا ہے۔

تبصرہ

Top