لاہور : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پریس میڈیا سے ملاقات

بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں نے لانگ مارچ کیا، ہمارے عوامی مارچ سے بھی جمہوریت کو کوئی نقصان نہ ہوگا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو پارٹیوں کا مک مکا برداشت نہیں کریں گے، انتخابی اصلاحات اور الیکشن کرانا دونوں بہت ضروری ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 10 جنوری سے پہلے نگران حکومت قائم کر کے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ موجودہ حکومت سے صرف نگران حکومت کا مطالبہ ہے جو انتخابی اصلاحات بھی کرے اور آزادانہ الیکشن بھی کرائے۔ وہ گذشتہ روز لاہور ایڈیٹرز کلب کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے قبل سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ اس موقع پر ضیاء شاہد، اسد اللہ غالب، قدرت اللہ چودھری، سجاد بخاری، میاں حبیب، جمیل اطہر، نوید چودھری، جاوید فاروقی، ادیب جاودانی، محسن ممتاز اور خواجہ منور بھی موجود تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ میں الیکشن کا التوا ہرگز نہیں چاہتا۔ پاکستان میں جو جمہوریت ہے ایسی جمہوریت پوری دنیا میں نہیں ہے۔ دو پارٹیوں کے مک مکا کی شک دنیا کے کسی آئین میں نہیں ہے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ عمل بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں نے کیا اور اس سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ہمارے عوامی مارچ سے بھی کوئی نقصان نہ ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں چاہتا ہوںاگلا الیکشن گھوڑوں کا نہیں انسانوں کا ہو اور اس سے پہلے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

تبصرہ

Top