لاہور: آئیں حدیث سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 10 مارچ 2013ء

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 13 مارچ 2013  بروز اتوار "ایک روزہ کیمپ"منہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون (ٹاون شپ) میں منعقد ہوا، جس میں معلمین و معلمات "آئیں حدیث سیکھیں کورس"  کو اسناد دی گئیں۔  کیمپ میں13 افراد نے کامیابی حاصل کی اور اپنی اپنی سند وصول کی۔  کیمپ کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ بعد ازاں محمد منہاج الدین قادری نے طریقہ امتحان کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں سماعتِ حدیث کی شرائط اور قوائد و ضوابط  کو بیان کیاگیا۔

 

 

 کیمپ سے سماعتِ حدیث کا سلسلہ شروع ہوا جس کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر MTA محمد شریف کمالوی کے ساتھ حاجی محمد طیب اور محمد منہاج الدین قادری نے سرانجام دیے۔

علامہ صادق قریشی نائب امیر تحریک منہاج القرآن لاہور نے تمام شرکاء سے "سب سے طاقتور انقلاب عملی انقلاب" کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ جس سے تمام شرکاء کو علمی و فکری طور پر بہت Clarity میسر آئی۔

نماز ظہر کے  وقفہ کے بعد پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے اصطلاحات حدیث اور قراۃ رواۃ پر عملی، تحقیقی اور فکری گفتگو کی جس سے شرکاء تقریب علمی استفادہ کیا۔

امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن دارنی نے شرکاء مجلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پروقار اور علمی و تربیتی کیمپس اور تقاریب منعقد کرنے پر نظامت تربیت اور منہاج ٹریننگ اکیڈمی اور جملہ سٹاف مبارک باد اور ان گنت دعاؤں کا مستحق ہے۔ تمام شرکاء مرد و خواتین ہزار ہا بار مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے فرامین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو حفظ کیا اور اس نور کی خیرات کو آگے بانٹنے کیلئے پریقین عزم کیا۔ معلمین و معلمات اتنی بڑی نعمت کو عام کرنے سے پہلے حسن صوت حسن عبادات اور حسن معاملات کا عظیم نمونہ بن جائیں تاکہ ادب و تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی عظیم صور ت نظر آئے۔

بعد ازاں  آئیں حدیث سیکھیں کورس کے کامیاب معلمین اور معلمات کے درمیان تقسیم اسناد کا سلسلہ شروع کیاگیا جن میں پہلی پوزیشن ملیحہ بشارت، دوسری پوزیسن مدیحہ بشارت اور تیسری پوزیشن صباء مصطفی نے حاصل کی۔

اختتام تقریب پر ڈائریکٹر ایڈمن MTA پروفیسر محمد اشرف چوہدری نے تمام مہمانان گرامی قدر اور شرکاء کیمپ کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے مشن اور فکر و نظریہ کو پورے معاشرے میں عام کرنے کی تلقین کی۔

کیمپ کی نظامت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر MTA محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top