کرپٹ نظام انتخاب کیخلاف پولنگ کے دن پورے ملک میں تاریخی دھرنے ہونگے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا ورکرز سے خطاب

مورخہ: 24 مارچ 2013ء

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 24 مارچ کو انٹرنیشنل ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ چینل 92 کے ذریعے پاکستان اور بیرون پاکستان 300 شہروں سے کارکنان اس میں شریک تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ پچھلے 8 سال سے جاری بیداری شعور کی جدوجہد گزشتہ 4 ماہ میں اپنے عروج کو جا پہنچی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوگ پولنگ کے دن پورے ملک میں دھرنے کی صورت میں کرپٹ نظام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے بعد حکومت کو کارکردگی دکھانے کا وقت دیں گے تاکہ قوم سمجھ سکے، جس کے بعد ہماری جدوجہد مزید واضح ہوجائے گی۔ مئی کے اختتام تک قوم کو دھوکہ دہی پر مبنی پولنگ کے نتیجے میں بدترین معلق حکومت دیکھنے کو ملے گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اس نظام کے خلاف بغاوت کے لیے اٹھنا ہے۔ اٹھو اور ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کر دو، پوری قوم کو کھڑا کرو اس وقت تک جب تک عدل و انصاف کا سورج طلوع نہ ہو جائے۔ یاد رکھ لینا! کرپشن، ظلم اور دھاندلی کے گلاس سے گدلا اور گندا پانی پی کر اپنی پیاس کبھی نہ بجھانا۔ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے دسترخوان سے حرام کھا کر اپنی بھوک کبھی نہ مٹانا، بھوکے مر جانا مگر دہشت گردی کے دسترخوان سے حرام نہ کھانا۔

انہوں نے کہا کہ مکار سیاسی لیڈروں کے غلط وعدوں اور دھوکوں کی چمک خرید کر، جھوٹے وعدوں کی چمک لے کر اندھیروں میں نہ بھٹکنا۔ ریاست دشمن سیاست اور غریب دشمن نظام انتخاب کا حصہ بن کر جرم و گناہ کو مزید طاقتور نہ بنانا۔ اس غریب دشمن نظام - جو مئی میں آرہا ہے - کا حصہ بن کر اس جرم، دھاندلی، کرپشن کے نظام کو طاقتور نہ بنانا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے نائب امیر تحریک پنجاب سردار شاکر مزاری کو ان کے صاحبزادہ کی ولیمہ کی تقریب کے موقع پر مبارکباد دی۔

اوہگ، مانسہرہ سے تصویری جھلکیاں

کھاریاں سے تصویری جھلکیاں

سیالکوٹ سے تصویری جھلکیاں

سرگودھا سے تصویری جھلکیاں

گوجرانوالہ پی پی 92 سے تصویری جھلکیاں

گڑھ موڑ (وہاڑی) سے تصویری جھلکیاں

بھکر سے تصویری جھلکیاں

چکوال سے تصویری جھلکیاں

لیہ سے تصویری جھلکیاں

خان پور سے تصویری جھلکیاں

تبصرہ

Top