لاہور: ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی کی نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے مرکزی وفد کی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق شیخ الجامعہ، پنجاب یونیورسٹی کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ اور عظیم مذہبی سکالر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی مورخہ 16 اپریل 2013ء کوعلالت کے باعث لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی جو بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن کے استاد بھی تھے کی نماز جنازہ میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ کے  وفد نے شرکت کی۔ وفد میں جی ایم ملک ( ناظم امور خارجہ و پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام)، راجہ جمیل اجمل(نائب ناظم اعلیٰ)، مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم ہزاروی، ڈاکٹر ظہور اللہ قادری، ڈاکٹر رفیق حبیب، رانا محمد اکرم قادری، ممتاز الحسن باروی، شبیر احمد جامی، ڈاکٹر علی اکبر قادری ودیگر قائدین شامل تھے۔نماز جنازہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے پڑھائی۔وفد نے ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے جذبات پہنچائے اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

رپورٹ: نظامت امور خارجہ

تبصرہ

Top