لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد کی مزار اقبال پر حاضری

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں مزار اقبال پر حاضری دی گئی۔ اس دوران علامہ محمد اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

وفد میں تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن بی کے صدر ڈاکٹر اقبال نور، یوتھ لیگ کے عہدیداران میں محمد ریاض، ثاقب مقصود، فائز علی، شفیق رضا کے علاوہ جرمن سکالر ڈاکٹر فلیکس سمتھ کارنر ہائیکے نے بھی وفد میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں تحریک کے ننھے مجاہد ریحانہ اقبال، احمد نور، حسن رضا اور محمد زین رضا نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور شاعر مشرق کے حضور نذرانہ پیش کیا۔

تبصرہ

Top