ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کلچرل قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کا وزٹ

ایرانی خانہ فرہنگ کلچر قونصلیٹ کے ایم ڈی ڈاکٹر عباس فاموری کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزٹ کیا۔ وفد میں سہیل احمد رضا (ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز MQI)، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، حسنین جاوید اور علامہ یاسر خان شامل تھے۔ کلچرل قونصلیٹ لاہور پہنچنے پر ڈاکٹر عباس فاموری نے پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور اسلامی جمہوریہ ایران پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر عباس فاموری نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور منہاج یونیورسٹی کو ایرانی یونیورسٹی کے ساتھ Collaborate کرنے اور دوطرفہ امور پر بحث ہوئی۔

تبصرہ

Top