منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء احسن ارشاد پاکستان پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء احسن ارشاد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض الاسلام نے لاہور ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جی ایم اور قاضی فیض الاسلام نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں ائیرپورٹ سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لایا گیا۔ احسن ارشاد گزشتہ دس سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ آپ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پائنر ٹیم کا حصہ بھی رہے اور تکنیکی اعتبار سے آئی ٹی کے شعبہ میں تحریک کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات ہیں۔

تبصرہ

Top