یوم شہداء پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم شہداء پر اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ شہداء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ 30 اپریل پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کا دن ہے۔ 1948ء کا معرکہ ہو یا پھر 1965ء اور 1971ء کی جنگیں، سیاچین یا کارگل کے محاذ ہوں ہر جگہ فوج نے جانثاری، شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کر کے ارض وطن کی حفاظت کی۔ ہم شہداء کے اس جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریاتی و سرحدی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں قیام امن اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف اندرونی جنگ میں بھی پاک فوج کی بے مثال قربانیاں ہیں۔ اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کی سلامتی اور امن کو یقینی بنایا اور ناموس وطن کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیا۔

تبصرہ

Top