سیالکوٹ : پاکستان عوامی تحریک کا کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پرامن دھرنا

مورخہ: 11 مئی 2013ء

11 مئی کا دن جہاں پاکستان کے نگران حکمران، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتیں اور بیور و کریسی نام نہاد اور دھاندلی پر مبنی الیکشن کروا کے کرپٹ نظام کو تحفظ دینے کے لئے سرگرم تھی وہیں کارکنان پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ عوام کی بہت بڑی تعداد نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم کے مطابق اس کرپٹ نظام کے خلاف 300 سے زائد شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں دھرنے دیے۔ اسی دھرنوں کی چین میں پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ نے سیالکوٹ کے دل چوک علامہ اقبال میں ایک عظیم الشان دھرنا دیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنی فیملیوں اور بچوں کے ساتھ شرکت کی۔ سارا دن مقامی قائدین کی تقاریر کے ساتھ ساتھ دھرنے میں ترانے گونجتے رہے جس پر نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ترانوں پر جومتی رہی اور اس کرپٹ نظام کو نعروں کی صورت میں رد کرتی رہے۔

نقابت کے فرائض ملک امجد محمود چاند جنرل سیکرٹری PAT نے سرانجام دیے۔ مقامی مقررین میں صدر PAT سیالکوٹ میاں محمد رضا، تحصیل پسرور سے پرویز شمشاد، تحصیل شمالی پسرور سے سہیل حمید قادری، تحصیل سمبڑیال سے ثناء اللہ ربانی اور تحصیل ڈسکہ سے اللہ رکھا قادری نے نمائندگی کی۔ دھرنے کے شرکاء سے ضلعی صدر PAT حاجی سرفراز احمد چوہدری اورضلعی امیر TMQ سلیم بٹ نے بھی خطاب کیا۔

1:30 بجے مرکزی مہمانان گرامی کی آمد پر شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مرکزی مہمانوں کا استقبال کیا۔ لاہور مرکز سے ظہیر احمد نقشبندی مرکزی کوآرڈینیٹر PAT، تنویر خان سیکرٹری انفارمیشن PAT پنجاب اور اشتیاق چوہدری کوآرڈینیٹرPAT پنجاب نے خصوصی شرکت کی اور خطابات کئے۔

دھرنے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اس کرپٹ نظام کے خلاف براہ راست خطاب بھی سنوایا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نظام انتخاب کے خلاف ہونیوالے کامیاب دھرنوں کی شکل میں نظام انتخاب کے خلاف زور دار آواز اٹھی ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گی۔ ساری سیاسی جماعتیں سٹیٹس کو کے نظام کو بچانے اور پاکستان عوامی تحریک تنہا اس کرپٹ نظام کو گرانے کیلئے کھڑی ہے۔ کرپٹ اشرافیہ استحصالی نظام سمیت ٹھو کر سے اڑانا ہو گا اورقوم کو دھوکہ دینے والے نظام کا جنازہ اٹھانا ہو گا۔ آج کے کامیاب دھرنوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ موجودہ نظام کسی ایک پارٹی کو کبھی بھی اکثریت میں نہیں آنے دے گا۔ قوم میری بات یاد رکھے کہ تبدیلی کی بات کرنے والے بھی بدعنوانوں کے ساتھ مل جائیں گے۔ ایسی گھٹیا کمپین دنیا میں کہیں نہیں دیکھی۔

آخر میں راشد باجوہ صدر TMQ سیالکوٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اللہ کے حضور علامہ اعظم چشتی نے ملک و ملت کی سلامتی کے لیےدعائیہ کلمات پیش کیے۔

رپورٹ: ملک امجد محمود چاند( جنرل سیکرٹری PAT سیالکوٹ)

تبصرہ

Top