لاہور: منہاج کالج برائے خواتین میں انٹرکلاسز مقابلہ جات

مورخہ: 17 جون 2013ء

منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ بغداد ٹاؤن میں طالبات کی تعلیمی و نصابی سرگر میوں کو نکھارنے کے لیے بزم منہاج کے زیراہتمام انٹرکلاسز سالانہ مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔ ان بین الجماعتی مقابلہ جات میں کالج کی تمام سوسائٹیز نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ ان مقابلوں کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ ہر سوسائٹی نے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا۔

اسلامک سوسائٹی پروگرام

بزم منہاج کی ذیلی سوسائٹی اسلامک سوسائٹی کی طرف سے انٹر کلاسز مقابلہ جات کا پہلا پروگرام 28 مارچ 2013 کو منعقد ہوا۔ جس میں تین سیشن مقابلہ حسن قرات، مقابلہ حسن نعت اور مقابلہ فن خطاطی پر مشتمل تھا۔

ان مقابلوں میں بالترتیب سائرہ مقصود، عروسہ انور اور حافظہ ام فروہ نے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ غوثیہ دستگیر، آمنہ ممتاز اور سلمٰی منیرنے دوسرے نمبر پر رہیں۔ جبکہ فہمیدہ نسرین، ضمیر فاطمہ اور ہما رضوان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اردو سوسائٹی پروگرام

اردو سوسائٹی کی طرف سے 28 مارچ 2013 کو دوسرا مقابلہ منعقد ہوا۔ جو تین مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلا مرحلہ آرٹ گیلری تھا جس میں طالبات نے اپنے فن کا بھر پور انداز میں اظہار کیا اور حافظہ نیلم مشتاق پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ طاہرہ بلقیس دوسری اور سمعیہ اسلام تیسری پوزیشن پر رہیں۔

اس مقابلہ میں دوسرا مرحلہ اردو تقاریر کا تھا جس میں طالبات نے جوش خطابت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس مقابلہ میں ماہم نورین نے پہلی، صبا رفیق نے دوسری اور مصباح بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسرا مرحلہ اردو مذاکرہ پر مشتمل تھا، جسکا عنوان ’’کیا ریاست، سیاست کے ذریعے بچ سکتی ہے‘‘ تھا۔ اس مرحلہ میں مریم شوکت پہلی، خدیجہ رسول دوسری اور ام حبیبہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

عربی سوسائٹی پروگرام

انٹرکلاسز مقابلوں کا تیسرا پروگرام عربی سوسائٹی کی طرف سے 30 مارچ 2013 کو منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرا م دو سیشن پر مشتمل تھا۔ جو عربی تقریری مقابلہ اور مقابلہ عربی نشید پر مشتمل تھے۔ اس پروگرام میں پروفیسر ظہور اللہ الازہری اور ڈاکٹر محمد حانی المہدی نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔

ان مقابلوں میں حافظہ صبیحہ ارشد، اور غوثیہ دستگیر نے اول پوزیشن حاصل کی۔ غوثیہ دستگیر اور عمارہ خلیل نے دوسری جبکہ حفصہ منیر اور حافظہ نیلم مشتاق نے تیسری پوزیشن پر رہیں۔

انگلش سوسائٹی پروگرام

چوتھا پروگرام انگلش لٹریری سوسائٹی کی طرف سے 30 مارچ 2013 کو منعقد ہوا جس میں رضا خان (سیکرٹری ٹو صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ پروگرام تین نشستوں پر مشتمل تھا جن میں پہلی نشست مقابلہ انگلش تقریر پر تھی۔ دوسری نشست مقابلہ نظم نویسی اور تیسری کوئز مقابلہ پر مشتمل تھی۔

ان مقابلوں میں بالترتیب مریم شوکت، بدر النساء اور تنزیلہ محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ غوثیہ دستگیر، عائشہ غزل، ثمرہ مشتاق نے دوسری جبکہ صبا فاطمہ، سیدہ طوبیٰ الطاف نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

تمام پروگرامز کے اختتام پر پوزیشنز ہولڈرز اور مہمانان خصوصی اور جیوری ممبرز کی درمیان انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ

Top