لاہور: ایرانی قونصل جنرل آغا بنی اسد کی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

ایرانی قونصل جنرل لاہور آغا بنی اسد کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب امیر تحریک محمد اقبال احمد، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، علامہ غضنفر کراروی، عاقل ملک، نجم الثاقب، قاضی فیض الاسلام اور سہیل احمد رضا ڈائیریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر نے خارجہ پالیسی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور امت مسلمہ کے اتحاد کے حوالہ سے گفتگو کی۔

ایرانی قونصلیٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی سطح پر قیام امن اور امت مسلمہ کے لیے کاوشوں اور خاص طور پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

Top