لاہور: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست

تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے پہلے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن سید انعام اللہ شاہ گیلانی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری امجد علی قادری نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امجد بلالی برادران و منہاج نعت کونسل نے پیش کی۔ پروگرام میں ناظم ویلفیئر لاہور محمد ثناءاللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ محمد افضال قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز، روزہ، حج اور زکوۃ عبادات کا 10 فیصد حصہ ہیں جبکہ 90 فیصد حصہ انسانیت کی خدمت اور اس کے دکھ، درد میں شریک ہونے میں ہے۔

پروگرام کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی و عافیت کے لیے دعا پیش کی گئی بعد ازاں 10 حاضرین کو بذریعہ قرعہ اندازی خصوصی انعامات دیے گئے۔

واضح رہے کہ پروگرام میں اقبال مجید ڈائریکٹر مجید ہاسپٹل ہرنس پورہ لاہور کو شعبہ ویلفیئر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرہ

Top