لاہور: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست

تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور حاجی محمد ارشاد طاہر نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ حماد احمد نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج نعت کونسل اور بلالی برادران اور طہماس صدیقی نے پیش کی۔

اس موقع پر علامہ محمد رضا قادری نے رمضان اور تزکیہ نفس کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا نفس اسے گمراہی کی طرف لیکر جاتا ہے اور شیطان نفس کا دوست ہے جبکہ انسانی روح اسے ہدایت اور روشنی کی طرف لیکر جاتی ہے اور رحمان انسانی روح کا دوست ہے انسانی نفس کو صاف کرنے اور طہارت دینے کیلئے اللہ تعالیٰ نے رمضان کا مہینہ عطا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی روح کو ترقی دینے کیلئے شیاطین کو ماہ رمضان میں جکڑ دیا جاتاہے۔ اللہ نے انسانی نفس کی تربیت کیلئے روزہ، تراویح، تہجد للیلۃ القدر عطا کی۔ اسی طرح انسان توبہ وگریہ زاری کے ذریعے اپنی روح کو اور روشن کرسکتا ہے اور اپنے نفس کو قابو کرسکتا ہے۔ اور جب روح والوں کی پاکستان میں حکومت ہوگی تو یہی پاکستان کے مسائل حل ہوں گے اور اسی مصطفوی انقلاب کیلئے تحریک منہاج القرآن جدوجہد کررہی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد رضا قادری نے ملک کی سربلندی اور سلامتی و عافیت کے لیے خصوصی دعا کی، بعد ازاں 10 مرد و خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ایوارڈ2013:

واضح رہے کہ پروگرام میں ثناء اللہ کاکڑ ڈائریکٹر الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کو شیخ الاسلام ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرہ

Top