ماہانہ اجلاس تحریک منہاج القرآن میرپور، آزاد کشمیر

تحریک منہاج القرآن میرپور، آزاد کشمیر کا ماہانہ تنظیمی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت اشتیاق مصطفوی نے حاصل کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن بشارت علی چوہدری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے ایک کروڑ انقلابی تیار کرنے کے لیے نئی حکمت عملی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اب کارکن عملی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں اور اس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں جب تک ایک کروڑ لوگ تیار نہ ہوجائیں۔ ملک اور قوم کی خاطر اپنا تن، من، دھن قربان کر دیں، کرپشن، غنڈہ گردی، جاگیردارانہ نظام اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک میں مصطفوی انقلاب کا جھنڈا لہرا دیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام کارکنان فیلڈ میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کریں اور لوگوں کو شعور و آگاہی دیں تاکہ لوگ اس کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کے دست و بازو بن جائیں۔

اجلاس میں باقاعدہ پروجیکٹر پروگرامز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر مصور قادری نائب صدر، ناظم ویلفیئر آزاد کشمیر لطیف غوث، بابر مغل ناظم، مقصود مغل ناظم، مظہر قادری ناظم ممبر شپ، امتیاز احمد، الیاس ملنگی، یوتھ لیگ اور MSM کے عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: بابر مغل (ناظم تحریک منہاج القرآن میرپور، آزاد کشمیر)

تبصرہ

Top