لاہور: منہاج القرآن ویمن لیگ کا دارالامان شیلٹر ہوم میں خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دن دارالامان شیلٹر ہوم میں بے سہارا، لاوارث خواتین اور بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن، محترمہ شہناز کوثر اور کوآرڈینیٹر محترم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔

خواتین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے محترمہ سیدہ نازیہ مظہر نے مختلف ایکٹویٹیز کروائیں۔ محترمہ راضیہ نوید نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور کہا کہ ان تمام ایکٹویٹیز کو کروانے کا مقصد خواتین کو یہ پیغام دینا تھا کہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے، ناامیدی اور بے یقینی کی بجائے اعتماد اور یقین کے ساتھ اپنی منزل کی طرف نگاہ رکھو۔دارالامان میں سے کچھ بہنوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔مقابلہ جات میں جتنے والی بہنوں میں انعامات دئیے گئے علاوہ ازیں تمام خواتین میں چوڑیوں کے sets جبکہ چھوٹے بچیوں میں چوڑیاں، ٹافیاں، چاکلٹس اور بسکٹس تقسیم کئے گئے۔

دارالامان کی سپریٹنڈنٹ محترمہ مصباح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شکریہ اد کیا اور دارالامان کی خواتین کے لئے علم و عرفان، شعور و آگہی اور دین کی تعلیمات کو سمجھنے کیلئے کورسز کروانے کی خواہش ظاہر کی اور MWL کو ہمیشہ دارالامان میں آنے کے لئے welcome کہا۔ بعد ازاں درالامان کی تما م بہنوں،بچیوں اور سٹاف میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس ایکٹویٹی کی وجہ سے زندگی کی پریشانیوں میں گھری ہوئی بہنوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

جناح اسپتال:

منہاج القرآن ویمن لیگ اور آغوش کے بچوں نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پرجناح ا سپتال لاہور میں مریضوں کی عیادت کی اور اُن تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے جلد صحت یابی کی دعائیں اور نیک تمنائیں پہنچائیں، مزید منہاج القرآن ویمن لیگ نے جناح ہسپتال کے مختلف وارڈز جن میں سرجیکل وارڈ ، کارڈیالوجی وارڈ ، کنسیر وارڈ، نیورو سرجری اورگائنی وارڈ میں مریضوں، attendants اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کھانا تقسیم کیا۔ اس ایکٹویٹی کا مقصد عید ایثار کے موقع پر ایثار اور قربانی کی حقیقی روح کو اُجاگر کرنا تھا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات کے مطابق ان افراد کو عید کی خوشیاں بانٹیں جو معاشی یا معاشرتی مجبوریوں کے باعث ان سے محروم رہتے ہیں۔ عید قربان کے اس مبارک اور پُرمسرت دن کا اختتام خوشیوں اور مسکراہٹوں کے ساتھ ہوا۔ آخر میں کلثوم عبدالرحمن کے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

Top