پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن علامہ عبدا لطیف مدنی نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL ،MSM اور منہاج القرآن علماء کونسل کے تحصیل ناظم نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ عبدالطیف مدنی نے مصطفوی کارکنان کے ٹارگٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی اور تمام عہدیداران کو جلد از جلد اس ٹارگٹ کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے کا کہا۔ علاوہ ازیں 12 ربیع الاول کے پروگرام کے سلسلہ میں پلاننگ کی گئی اور علامہ عبدالطیف مدنی نے MDF کے ٹارگٹ کو بھی مکمل کرنے پر زور دیا۔

تبصرہ

Top