غریبوں کا استحصال کر نے والوں کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، ڈاکٹر حسین قادری کا احتجاجی ریلی سے خطاب

 لاہور کی ریلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے
مال روڈ پر انسانوں کے سمندر کا کوئی سرا دکھائی نہ دینا دلیل ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے
پسے ہوئے عوام کو ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں حقیقی لیڈر مل گیا ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کا انار کلی چوک میں عوامی احتجاجی ریلی سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔ مال روڈ پر انسانوں کے سمندر کا کوئی سرا دکھائی نہ دینا دلیل ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پسے ہوئے عوام کو ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں حقیقی لیڈر مل چکا ہے اب آمریت زدہ حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی جس میں لاکھوں مرد و خواتین شریک تھے سے انار کلی چوک میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ سرزمین لاہور کے غیور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اس دھرتی کے بیٹے، بیٹیاں انقلاب کی صبح تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ لاہور کی ریلی نوید انقلاب ہے۔ بجلی، گیس، چینی، آٹا چوروں اور ڈالر خوروں کے خلاف یہ پاکستانی قوم کا نمائیندہ اجتماع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج چشم فلک نے دیکھ لیا ہے کہ انقلاب کی منزل دور نہیں ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے پاکستان آنے سے قبل چور، لٹیرے بوریا بستر باندھ کر بھاگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجتماع میں مزدور، کسان، اساتذہ، وکلائ، طلباء اور لاکھوں کی تعداد میں مائیں بہنیں اور بیٹیاں شریک ہیں۔ وقت آنے والا ہے جب غریبوں پر کئے گئے مظالم کا حساب لیا جائے گا اورمظلوموں کو اقتدار منتقل کر دیا جائے گا۔ غریبوں کا استحصال کر نے والوں کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تبصرہ

Top