لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا ورلڈ انٹرفیتھ ہارمنی ویک ریلی میں شرکت

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن نے یو آر آئی انٹرنیشنل کے تعاون سے پریس کلب لاہور ورلڈ انٹرفیتھ ہارمنی ویک کے سلسلہ میں پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا اور قیام امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے تمام مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں جن میں ڈاکٹر منور چاند، ہندو رہنما پاسٹر راکی، پاسٹر سلیم، پاسٹر یو ایل بھٹی، مفتی عاشق حسین کے علاوہ مختلف انٹرفیتھ کی تنظیموں کے نمائندوں نے امن کی شمعیں روشن کیں اور اجتماعی دعا کی۔

تبصرہ

Top