لاہور: ایم ایس ایم کے آفیشل فیس بک پیج کے 50,000 لائیکس، خصوصی تقریب کا اہتمام

مورخہ: 04 جون 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے آفیشل فیس بک پیج کے لائیکس کی تعداد 50 ہزار ہونے پر ایم ایس ایم کے مرکزی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں MSM کے مرکزی نائب صدر رانا تجمل حسین، سیکر یٹری جنرل رضوان بشیر، مرکزی سیکر یٹری انفارمیشن شیخ عماد، ڈائریکٹر MIB عبدالستار منہاجین، مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد، MSM کے مرکزی صدر عرفان یوسف اور سوشل میڈیا ہیڈ محمد شفیع قریشی نے خصوصی شرکت کی اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

علاوہ ازیں اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آفیشل فیس بک پیج کے 20 لاکھ لائیکس کو بھی celebrate کیاگیا۔

تبصرہ

Top