غیر مسلم برادری کی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اظہار تعزیت

مورخہ: 29 جون 2014ء

17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی پر غیر مسلم برادری کے نمائندوں نے پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اسے حکومتی بوکھلاہٹ اور بربریت قرار دیا۔ مسیحی رہنماوں کا ایک وفد جن میں مسیحی راہنماء فادر فرانسس ندیم، فادر عنائت برناڈ، فادر مائیکل، ڈاکٹر کنول فیروز، یوئیل بھٹی، پاسٹر سلیم، ریورنڈ فادر پاسکل پولوس، ریورنڈ راکی، ریورنڈ عمانویل کھوکھر، قیصر جوزف، جبکہ ہندو راہنماء پنڈت بھگت لال اور سکھ برادری کے نمائندہ سردار رمیش سنگھ (ایم پی اے) کے علاوہ پیر شفاعت رسول اور شبنم ناگی بھی شامل تھے، نے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا سے ملاقات کی اور اس سانحہ میں جانی ومالی نقصان پر غم کا اظہار کیا۔

غیر مسلم برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس دھشت گردی اور غیر انسانی تشدد کی ذمہ دار وفاقی و پنجاب حکومت ہے، لہٰذا وہ مستعفی ہو۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے ورثاء سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

Top