لاہور: مسیحی برادری کا شہدائے انقلاب کو خراج تحسین

شہدائے انقلاب کو خراج تحسین پیش کرنے، ان کی یاد میں موم بتیاں جلانے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ اظہار تعزیت کے لیے پاکستان قومی مسیحا پارٹی کے عہدیداران نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر یادگار شہداء پر حاضری دی۔ انہوں نے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کی یاد میں موم بتیاں جلا کر اس بات کا عہد کیا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائےگا اور اس ملک میں عوامی انقلاب ضرور آّئے گا۔ مسیحی وفد نے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ قائدین و کارکنان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، نعیم چوہدری صدر پیس اینڈ اینٹی گریشن فرانس اور محمد علی جوہر انٹرفیتھ کوآرڈینیٹر اسلام آباد بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انقلابی جدوجہد پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ ہمارا انقلاب پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفط کے لیے ہے۔ ہم سب ملکر اس وطن کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

تبصرہ

Top