تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم کے بھائی کی رسم چہلم

تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید کے بڑے بھائی اور محمد نواز شریف منہاجین کے چچا جان حضرت بابا نور محمد قادری نوشاہی (سجادہ نشین بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی ) کی رسم چہلم موڑ الہ آباد کے نواحی گاؤں رسول پور پولیکے میں آستانہ عالیہ حضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی پر منعقد ہوئی، جس میں عقیدت مندوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم حضرت بابا نو ر محمد قادری نوشاہی مورخہ 15 اپریل 2013ء کو روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال کر گئے تھے۔ رسم چہلم اور دربار عالیہ کے نئے سجادہ نشین کا انتخاب کا پروگرام صبح دس بجے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔ جس کی سعادت ایران یونیورسٹی کے فارغ التحصیل قاری محمد کاشف سیالوی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استاد منیر چشتی نے پڑھی۔ نقابت کے فرائض محمد نوازشریف نے سرانجام دیئے۔

اس موقع پرحضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی کے بڑے صاحبزادے بابا احمد دین اور خلفاء حضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی میں سے محترم سائیں رحمت علی کوٹلی نواب گوجرانوالہ، محترم سائیں حبیب اللہ عارف والا، سید سہیل شاہ شجاع آباد، ڈاکٹر فضل شور کورٹ، سائیں شعبان، محمد ظفر اقبال میاں چنوں، سائیں محمد شریف میاں چنوں نے باہمی رضا مندی سے محترم حضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی کے پوتے ظفر اقبال جنید ناظم منہاج القرآن الہ آباد کو نیا سجادہ نشین مقرر کیاگیا اور ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔

اس موقع پر مدرسہ نورالسلام کے منتظم مولانا محمد آصف سیالوی نے ولی کی شان ولایت اور سلسلہ قادریہ نوشاہیہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اشتیاق حنیف مغل (سابق نائب ناظم منہاج القرآن پنجاب)، محمد ندیم ظفر (ناظم مالیات کھڈیاں)، محمد نواز مصطفوی (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کھڈیاں)، تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل، قاری امانت علی اشرفی، شیخ محمد حسین جاوید، شیخ محمد یاسین، علماء کرام، مشائخ عظام سیاسی و سماجی رہنما، تاجر برادری، ڈاکٹر حضرات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے بابا نور محمد قادری نوشاہی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

رپورٹ: محمد نواز شریف منہاجین

تبصرہ

Top