صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری کی طرف سے یتیموں اور بیوہ خواتینِ کے لیے خصوصی رمضان پیکج

5 جولائی بروز ہفتہ کو صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان محمد نعیم چوہدری نے کم و بیش 70سے زائد یتیموں اور بیوہ خواتین کو خصوصی رمضان پیکج دیا ۔ اس موقع ہر منہاج ویمن لیگ کی صدر باجی رخسانہ اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے پرنسپل محمد اظہر زاہد قادری اور اسٹاف بھی موجود تھا۔ پرنسپل محمد اظہر زاہد قادری نے خواتین کو بتایا کہ اس وقت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں عوام الناس کی فلاح و بہبود میں مصروفِ عمل ہے۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان محمد نعیم چوہدری صاحب نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نظام ظالم ہے اور عوام درست نظام چاہتے ہیں۔ اور ایسا معاشرہ جس میں امن ہو سکو ن ہو ہر شخص کو بنیادی حقوق حاصل ہوں۔ پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر امحمد طاہر القادری کا 10 نکاتی انقلابی پروگرام بھی بتایا گیا اور پرامن انقلاب کی کامیابی کے لیے دُعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top