حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا: طاہر القادری

مورخہ: 08 اگست 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہےکہ عمران خان پیچھے ہٹیں تو ان کے کارکن ہمارے پاس آجائیں۔ کہتے ہیں حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا۔ خوراک بھی نہیں لانے دے رہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں پنجاب پولیس انسانیت کھو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہدا کے لیے آنے والوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کو جیل بنا دیا گیا ہے۔ حکومت نے ان کے اور چوہدری برادران کے محافظوں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ طاہر القادری نے حکمرانوں کو دہشت گرد ڈکلئیر کر دیا۔ یوم شہدا میں شرکت کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عوامی تحریک نے پنڈال کا ایک حصہ اتحادیوں کے لیے مختص کر دیا ہے۔

ذرائع: دنیا نیوز اردو

تبصرہ

Top