ایم ایس ایم کی لاہور پریس کلب کے باہر عیسائی برادری کی جانب سے دعائیہ تقریب میں شرکت

شہزاد اور شمع کو زندہ جلانے والے اسی بھٹے پرسرعام پھانسی کے حقدار ہیں۔
اقلیتی برادری کیساتھ ایسے واقعات پاکستان کے عالمی امیج پر بدترین داغ ہیں۔
حکمران عوام کو تحفظ نہیں دےسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین نے لاہور پریس کلب کے باہر عیسائی برادری کی جانب سے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے پاکستان بھر کے طلبہ کی جانب سے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اور شمع کو زندہ جلانے والے اسی بھٹے پرسرعام پھانسی کے حقدار ہیں۔اقلیتی برادری کیساتھ ایسے واقعات پاکستان کے عالمی امیج پر بدترین داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران اگر عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے تو مستعفی ہوجائیں۔ شہباز شریف کے دور میں ہمیشہ اقلیتوں کے خلاف متشدد وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماڈل ٹاؤن اپنے پڑوس میں خون کی ہولی کھیلنے والے وزیراعلیٰ کو کرسی پر بیٹھنے کا کوئی قانونی، اخلاقی اور آئینی جواز نہیں ہے۔

تبصرہ

Top