ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے رائیٹ ایورنڈ بشپ اکرم گل کی دعوت پر کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب ایمونئل چرچ آف پاکستان ایونجلیکل چاہ میراں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی اقلیتوں کے حقوق کے حصول کے لیے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصنیف ’’اسلام اور اہل کتاب‘‘ بشپ اکرم گل کو بطور تحفہ پیش کی۔

تبصرہ

Top