پاکپتن شریف: استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد مارچ

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیراہتمام مورخہ 24 دسمبر 2014 کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں سالانہ عظیم الشان میلاد مارچ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ریلی کی قیادت سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو دائود شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم پاکپتن شریف رانا غلام مصطفی فریدی، تحصیل صدر پاکپتن شریف شیخ محمد اشرف حیدری، ضلعی صدر منہاج علماء و مشائخ کونسل پاکپتن شریف علامہ محمد یار گوہر، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن میاں شریف سُسسل، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محمد امحمد، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM ساہیوال ڈوویژن رائے منظور احمد کھرل، تحصیل صدر MSM مرزا عدیل بابرنے شرکت کی۔

میلاد مارچ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد بجلی چوک پاکپتن شریف سے ہوا اور پورا شہر آئو کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں، حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے، مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدائوں سے گونج اُٹھا۔ میلاد مارچ پُر شگاف نعروں کیساتھ کالج روڈ، نگینہ چوک، ٹائون ہال سے ہوتا ہوا دربار حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔

شرکاء میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو دائود شاہ بخاری نے فرمایا کہ آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیے ہوئے نظام کی پیروی کرتے ہوئے ہی ہم دُنیا میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ مارچ کے اختتام پر سر پرست تحریک رانا منظور علی نے قائد انقلاب کی صحت یابی اور سانحہ پشاور میں شہید ہو جانے والے عظیم طلبہ و اساتذہ کیلئے خصوصی دُعا کروائی۔

تبصرہ

Top