پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر تحریک منہاج القرآن میں ہوا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری جاوید احمد، سرپرست سول سوسائٹی مہر محمد ذوالفقار، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اختر خاں بلوچ، ، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سُسل، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محمد احمد چشتی، تحصیل ناظم محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ ڈویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور احمد کھرل، صدر پاکستان عوامی تحریک لائرز فورم حافظ مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ، سیکرٹری فنانس پاکستان عوامی تحریک وحید شہزاد بھٹہ کے علاوہ میڈیا سے وابستہ ضلعی عہدیداران، جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان اور معززین شہر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ واضح رہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر فورمز کے زیراہتمام عارفوالہ اور نور پور میں بھی قائد ڈے کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں اہلیانِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top