مصطفوی ماڈل سکول کے طلبہ کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا تعلیمی دورہ

مصطفوی ماڈل سکول کے طلبہ نے مورخہ 27 فروری 2015ء کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گوشہ درود، مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ، مختلف دفاتر، دربار غوثیہ، آغوش اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا وزٹ کیا جس میں طلبہ میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد بزمی نے بچوں کے مختلف سوالوں کے جواباب بھی دیئے۔ دورہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے طلبہ نے مرکزی سیل سنٹر سے کتب اور سی ڈیز بھی خریدیں۔ آخر میں طلبہ نے پرنسپل محمد ارشد کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

تبصرہ

Top