لاہور: کالج آف شریعہ میں آل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ حسن قرات و عربی تقریر

مورخہ: 16 مارچ 2015ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ تقریبات منایا جا رہا ہے۔ ہفتہ تقریبات کے پہلے روز آل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ حسن قرات و عربی تقریر منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی، جبکہ مہمانوں میں ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر چشتی، پیر سیف اللہ خالد گیلانی القادری، ڈاکٹر ممتاز الحسن الباروی، کرنل (ر) راجہ فضل مہدی کے علاوہ کالج آف شریعہ کے اساتذہ شامل تھے۔ مقابلہ حسن قرات کے لیے قاری خالد حمید کاظمی الازہری، قاری رفیق نقشبندی اور قاری خالد محمود تونسوی نے جیوری کے فرائض سرانجام دیے۔ بزم منہاج کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات کے لیے سٹیج اور پنڈال کو خوبصورت اور دلکش انداز میں سجایا گیا تھا۔مقابلہ حسن قرات کے اختتام پر مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’المسلمون والتحدیات المعاصرہ‘ کا آغازہوا، جس کے لیے ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی الازہری، زہیر احمد صدیقی، اور مس نادیہ نے جیوری کے فرائض ادا کئے۔ شرکائے مقابلہ نے مقررہ عنوان پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر اور پیر سید سیف اللہ خالدالگیلانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں محنت و ریاضت کی طرف راغب ہونے کا کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی ہمیں جدوجہد پر ابھارتی ہے۔ اسی اسوہ کو اپنا کر ہم اپنی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

صدر بزم منہاج حافظ ذیشان طاہر پروگرام میں شریک مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طلبات کے درمیان شیلڈز اور شرکاء مقابلہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

Top