لاہور: گلوبل آگاہی مشن USA کے چیئرمین ڈاکٹر لیف ہیٹلنڈ کا کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کا وزٹ

مورخہ: 27 مارچ 2015ء

گلوبل آگاہی مشن USA کے چیئرمین ڈاکٹر لیف ہیٹلنڈ نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر شریعہ کالج منہاج یونیورسٹی کے وزٹ پر آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ’’بین المذاہب رواداری اور قیام امن‘‘ کے موضوع پر طلبہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں مذاہب کے مابین بہتر تعلقات اور انسانی اقدار کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے جو خالق کائنات نے انسان کو عطا کی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیام امن کے لیے عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں معزز مہمان نے مرکزی قائدین سے تبادلہ خیال کیا اور اپنی تصنیف مرکزی امیر تحریک کو تحفہ میں دی۔

تبصرہ

Top