پیر السید محمد ضیاءالدین القادری الگیلانی کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

مورخہ: 28 مئی 2015ء

مورخہ 28 مئی 2015ء بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام شہزادہ غوث الوریٰ جگر گوشہ حضور قدوۃ الاولیاء صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاءالدین القادری الگیلانی البغدادی کی سا لگرہ کے مبارک موقع پر گوشہ درود میں آنے والے گوشہ نشینان کے سا تھ ملکر انتہائی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود سلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاءالدین القادری مدظلہ العالی کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر بزم قادریہ شہزاد رسول قادری، شیخ آفتاب احمد ڈپٹی ڈائریکٹر PR تحریک منہاج القرآن، وحید شریف ناظم گوشہ درود اور گو شہ نشینان موجود تھے۔ محفل کے اختتام پر خانوادہ غو ثیت مآب اور خانوادہ حضور قدوۃ الاولیا کیلئے خصو صی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top