لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

PAT Allama Iqbal Town Sector C held Worker Convention PAT Allama Iqbal Town Sector C held Worker Convention

پاکستان عوامی تحریک (علامہ اقبال ٹاؤن سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام منہاج القرآن کے تمام فورمز کا ورکرزکنونشن مورخہ 4 جولائی2015 کو منعقد کیا گیا جو کہ محمد سرور قادری کی رہائش گاہ پر شام 6 بجے منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت راجہ زاہد محمود (مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک پنجاب) نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر امیر تحریک حنیف قادری اور ناظم TMQ لاہور حافظ غلام فریدنے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ویڈیو سکرین پر شرکاء پر سنایا گیا۔

اس موقع پر رانا دلشاد احمد نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ بعدازاں راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، خالد محمود اور حنیف قادری نے دھرنے کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

پروگرام کا اختتام راجہ زاہد محمود کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: قیصر نواز قادری (سیکرٹری انفارمیشن ) تحریک منہاج القرآن علامہ اقبال ٹاؤن (سی)

PAT Allama Iqbal Town Sector C held Worker Convention

تبصرہ

Top