مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عیدالفطر کی مبارکباد

مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے ویٹی کن سٹی کی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے نمائندہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عیدالفطر کا پیغام پہنچایا۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر انٹرفیتھ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں فادر ولیم، پاسٹر روکی جوزف، پاسٹر کاشف یوئیل بھٹی اور پنڈٹ بھگت لال شامل تھے۔ انہوں نے شیخ الاسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوپ فرانسس کی جانب سے عیدالفطر کے پیغام کا خیر مقدم کیا اور ویٹیکن کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے صدر کا ڈنیل جین لوئس توران اور سیکرٹری جنرل بشپ میگیل اویوسو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے قیام اور بین المذاہب رواداری بالخصوص مسلم مسیحی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Eid greetings to Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri From Pope Francis

Eid greetings to Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri From Pope Francis

تبصرہ

Top