ڈائریکٹوریٹ آف امور خارجہ MQI نے نئی ویب سائٹ لانچ کر دی

مورخہ: 07 اگست 2015ء

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف امور خارجہ نے نئی ویب سائٹ www.minhajoverseas.com لانچ کر دی۔ ویب سائٹ کا افتتاح مورخہ 7 اگست 2015 کو چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو (MIB) کے سٹاف سے میٹنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر MIB عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید تکنیکی تقاضوں کے مطابق از سر نو ڈیزائن کردہ ویب سائٹ کا نیا ورژن نہ صرف دیکھنے میں دیدہ زیب ہے بلکہ اس میں صارفین کے لیے نئی سہولیات بھی متعارف کر وائی گئی ہیں۔ نیا ڈیزائن responsive ہے، چنانچہ ویب سائٹ اب کسی بھی سائز کے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر بہترین رزلٹ دیتی ہے۔

ویب سائٹ کے نئے ورژن میں سرچ کی سہولت دی گئی ہے، ہوم پیج پر سلائیڈر اور فیچرڈ نیوز کے علاوہ متعلقہ ملک کی منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان عوامی تحریک کی نیوز الگ الگ دکھائی گئی ہیں جبکہ تعارفی صفحہ (About us Page) پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تاریخی پس منظر اور مقاصد بیان کیے گئے ہیں۔ صارفین کو ویب سائٹ میں نئی شامل ہونے والی خبروں کو subscribe کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ‎

منہاج انٹرنیٹ بیورو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ موجود تحریکی ویب سائٹس اور سافٹ ویئر بنانے والا شعبہ ہے، جو اس وقت تک 65 سے زیادہ ویب سائٹس اور 20 سے زیادہ سافٹ ویئر بنا چکا ہے۔ اس شعبہ کا ہدف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغامِ امن و محبت اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کو دنیا بھر تک پہنچانا ہے، تاکہ اسلام بارے انتہاء پسندانہ شبہات کا ازالہ کیا جا سکے اور اسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھایا جا سکے۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر دنیا میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

تبصرہ

Top